ایئر بس کمپنی کی جانب سے اتحاد ایئر ویز کیلئے سال2016-17کیلئے’’ٹاپ آپریشنل ایکسیلینس‘‘ ایوارڈ

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) ایئر بس A380 طیارے بنانے والی کمپنی ایئر بس نے متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز کو سال2015-16میں ایئر بس آپریشنز کیلئے’’ٹاپ آپریشنل ایکسیلینس‘‘ ایوارڈ سے نوازا ہے ۔اتحاد ایئر ویز کے ایئر بسA380پر مشتمل فلیٹ کی جنوری2015تا اکتوبر2016کے دوران آپریشنل رئیلائبلیٹی شرح 99.63فیصد کی نمایاں سطح پر رہی جو کہ ایئر بس A380طیارے استعمال کرنے والی 13فضائی کمپنیوں میں سب سے بہتر ہے ۔

آپریشنل رئیلائبلیٹی فلائٹ آپریشن جانچنے کیلئے اسٹینڈرڈ بین الاقوامی انڈیکس کہلاتا ہے ،اس انڈیکس میں اعلیٰ کارکردگی کسی بھی فضائی کمپنی کی آپریٹنگ صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور سیفٹی مینجمنٹ و مینٹیننس کی ترجیحات کو واضح کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اتحاد ایئر ویز انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر Jeff Wilkinson, کا کہنا ہے کہ ہماری پوری ٹیم کی تمام تر توجہ اپنے فلیٹ کی رئیلائبلیٹی کے اعلیٰ معیارکے حصول پر ہے ،ایئر بس A380 گزشتہ دو برسوں کے دوران ہمارے فلیٹ میں ایک شاندار اضافہ ہے اوریہ ایوارڈ ہماری شاندار کارکردگی اور ایئر بس سے قریبی تعاون کی عکاسی کرتی ہے ۔

یہ ایوارڈ جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ ایئر بسA380سمپوزیم میں A380 پروگرام سپورٹ کے سربراہ Christian Fremont, کی جانب سے پیش کیا گیا ،اتحاد ایئر ویز کے پاس اس وقت آٹھ ایئر بس A380موجود ہیں جبکہ مزید د وطیارے جلد ہی ملنے والے ہیں،یہ طیارے اتحاد ایئر ویز کے حب ابو ظہبی سے لندن،نیویارک،سڈنی ،میلبورن اور ممبئی تک آپریٹ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :