سینئرصحافی ڈاکٹرعامرلیاقت کے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کے بارے اہم انکشافات

اعظم سہگل جرمن شہری ہیں،ان کانام ہلڈن برانڈہے،بھارت میں بھی خدمات سرانجام دیں،حساس اداروں کے دباؤ پرایئرپورٹ پران کاپاس منسوخ تھا،وزیراعظم کے قریبی معاون خصوصی نے تعلقات استعمال کرکے پاس واپس دلوایا،طیارہ حادثہ میں47افراد کرپشن کی نذرہوئے ہیں۔ڈاکٹرعامرلیاقت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 19:50

سینئرصحافی ڈاکٹرعامرلیاقت کے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کے بارے اہم ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) :سینئرصحافی اور اینکرپرسن ڈاکٹرعامرلیاقت نے طیارہ حادثہ پرچیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کے بارے اہم انکشافات کردیے۔انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل جرمن شہری ہیں،ان کانام ہلڈن برانڈہے۔ان کی پی آئی اے میں بھرتی پرحساس ادارے پہلے ہی تشویش کااظہارکرچکے ہیں۔

کیونکہ برانڈ صاحب پہلے بھارت میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مشکوک افرادسے ملتے رہے ہیں۔جس کے باعث حساس اداروں کے دباؤ پرایئرپورٹ سکیورٹی فورس میں ان کاپاس منسوخ ہے۔لیکن وزیراعظم کے ایک قریبی معاون خصوصی نے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ان کاپاس ان کوواپس دلوادیا۔عامرلیاقت نے بتایا کہ یہ ہے اعظم سہگل،یہ ہے پی آئی اے ، اے ٹی آرطیاروں کی تاریخ اور یہ ملک میں کرپشن کانظام ہے۔

(جاری ہے)

طیارہ حادثہ سب کچھ کرپشن کی وجہ سے ہواہے۔47افرادکسی کی نذرنہیں ہوئے بلکہ کرپشن اور ٹیکس کی نذرہوئے ہیں۔نوٹ کمانے کیلئے دھندے چل رہے ہیں۔آوے کاآوابگڑاہوا ہے۔جب تحقیق ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا کہ اے ٹی آرطیارے فرانس بناتا ہے اس نے بھی 1994ء میں گراؤنڈ کردیے ہیں لیکن پاکستان میں چل رہے ہیں۔پاکستان میں یہ طیارے چل ہی نہیں رہے بلکہ کہتے ہیں بہترین طیارے ہیں۔آدھا سچ یہ ہے کہ یہ طیارے پہاڑی علاقوں کیلئے نہیں ہیں کیونکہ وہاں جب ہواکادباؤ ہوتاہے تو ان کے ونگزکام نہیں کرتے ۔مجھے معلوم ہے کہ اعظم سہگل صاحب آپ ساراملبہ کپتان پرڈالوگے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں