اسلام آباد،پولیس کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،78مشتبہ افرادزیرحراست

سپیشل چیکنگ کے دوران 187مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات تھا نوں میں بند، 10بھکا ریوں سمیت13ملزمان بھی گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،78مشتبہ افرادزیرحراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ،سپیشل چیکنگ کے دوران 187مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات تھا نوں میں بند،دیگر کا رروائیوں کے دوران پولیس نے 10بھکا ریوں سمیت13ملزمان کو گرفتار کر تحقیقات شروع کر دی۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران78مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 187موٹر سائیکل اور11گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا جن متعلق تحقیقات کی جا ر ہی ہیں ، بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ بھارہ کہوپولیس نے چوری میں ملوث ملزم منصور کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریما نڈجسما نی حا صل کر لیا۔ تھا نہ مار گلہ پولیس نے بغیر اجازت تیل فروخت کر نے پر دو ملزمان خا ن زیب اور لیا قت خا ن کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :