شفقت علی چاچڑ سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات

گریڈ 18کے آفیسر اپنی فرض شناسی اور ایمانداری کی وجہ سے اچھی شہرت کے حامل

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)وفاقی حکومت کے آفیسر شفقت علی چاچڑ کو سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد تعینات کر دیا گیا،گریڈ اٹھارہ کے آفیسر شفقت علی چاچر اپنی فرض شناسی اور ایمانداری کی وجہ سے اچھی شہرت کے حامل ہیں۔وفاقی ملازمین نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے انکو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی گورنمنٹ کے گریڈ اٹھارہ کے آفیسر شفقت علی چاچرکو وفاقی سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ شفقت علی چاچراپنی فرض شناسی اور ایمانداری کی وجہ سے اچھی شہرت کے حامل ہیں۔وفاقی ملازمین نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیااور امید ظاہر کی کہ ا یماندار اور فرض شناس آفیسر کی تعنیاتی سے ان کے مسائل جلد حل ہونے کی امید ہے۔اس موقع پر سیاسی و سماجی حلقوں نے انکو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔