Live Updates

بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ، تحریک انصاف نے اپنا پینل میدان میں اتار دیا

عفیف صدیقی میئر لاہور کیلئے نامزد ، ڈپٹی میئر کیلئے اظہر حسین ، انیلہ ساجد، زمان خان کے کا غذات نامزدگی جمع

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) پا کستان تحریک انصاف نے بھی میئر وڈپٹی میئر کے انتخابات کے لئے اپنے امیدوار میدان میں اتار دئیے ، عفیف صدیقی کو میئر لاہور کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ 22دسمبر کو ہوگا ، جس کے مطابق میئر و ڈپٹی میئر لاہور کا انتخاب کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا پینل میدان میں اتار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عفیف صدیقی کو میئر لاہور کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا۔ جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے اظہر حسین ، انیلہ ساجد، زمان خان کے کا غذات نامزدگی جمع کر وا دئیے جبکہ پینل میں محمد فیاض ، محمد اعجاز ، آصف سہیل کھوکھر اور منور حسن شامل ہیں ۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر عفیف صدیقی نے کہا کہ (ن) لیگ کو عوام نہیں بلکہ مال سے پیار ہے ، (ن) لیگ نے نہ تو عوام کی خدمت کی اور نہ ہی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے ، میئر و ڈپٹی میئر لاہور کے انتخابا ت کے بعد بھرپو ر بلدیاتی اپو زیشن کا کر دار ادا کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات