وزیراعظم پر بلا جواز الزامات کے خلاف مقدمہ کرنا ہمارا حق ہے، پرویز رشید
عمران خان نے خود کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا اب اپنی عادت کے مطابق یوٹرن لیا چیئرمین پی ٹی آئی پاناماکیس میں شواہد دینے کے بجائے بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،ْ پی ٹی آئی عدالت سے بھاگ رہی ہے ،ْ قوم کاوقت ضائع کر نے پر عمران خان عوام سے معافی مانگیں ،ْ عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی منفی سیاست کو مسترد کردیں گے ،استعفیٰ درکنار وزیراعظم کی پرانی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دیں گے ،ْسابق وزیر اطلاعات کی انوشہ رحمن اور بیرسٹر ظفر اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 9 دسمبر 2016 21:01
(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ ایک قوم فرض کی ادائیگی کی تکمیل کیلئے ساتھیوں کیساتھ حاضر ہوا ہوں ،ْپارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے تحفظ کیلئے سیاسی ورکروں نے جانیں قربان کیں ان کا استحکام اور انکی تکریم عوام کے حقوق کوتسلیم کرنے کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان پہلے پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے آج سپریم توہین کرتے رہیسابق وزیر اطلاعات نے عمران خان کو تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ تو درکنارعمران خان کو وزیراعظم کی پرانی شیروانی کا ٹوٹا ہوا بٹن تک نہیں دیا جائیگا۔
سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا اور اب کمیشن کے مطالبے سے انحراف کر کے عمران کان نے اپنی عادت کے مطابق یوٹرن لیا ،عمران خان سپریم کورٹ میں دلائل دینے کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے سپریم کورٹ کو دھمکی دی کہ کمیشن بنایا گیا تو بائیکاٹ کریں گے ،ْ انہوںنے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنا ان کا موقف تھا جس سے وہ یوٹرن لے رہے ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ کیس اسی روز ختم ہوگیا تھا جب عدالت نے تحریک انصاف کے ثبوتوں کو ردی کے ٹکرے قرار دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ سپریم کورٹ پاکستان کا آئینی ادارہ ہے اور اب وقت قریب آگیا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پر بلا جواز الزامات کے خلاف مقدمہ کرنا ہمارا حق ہے ،ْعمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے فیصلے سے یوٹرن لے کر عدالت سے راہ فرار اختیار کی ہے اور قوم کا وقت ضائع کرنے پر انھیں مافی مانگنی چاہیے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر ہم پر کیچڑ اچھالا گیا ،ْ ہمارے صاف دامن کو داغ دار کرنے کی کوشش کی گئی۔انھوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے عادی ہیں، عمران خان پارلیمنٹ، کمیشن اوراب عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف پربدعنوان ،منی لانڈرنگ ،کمیشن اور ٹیکس چوری کے چار الزامات لگائے لیکن وہ اپنے الزامات کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ،ْ عمران خان ردی کا ایک ٹکڑا بھی پیش نہیں کر سکے جس کی بنیاد پر سوال پوچھا جاتا۔ پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان اور انکے وکیل کے پاس جو الزام گزشتہ کئی ماہ سے لگا رہے ہیں وہ جھوٹ ثابت ہونے کے قریب ہے ،ْوزیراعظم منی لانڈرنگ کرتے ہیں کک بیکس لیتے ہیں ،ْکسی الزام کے شواہد وہ دینے میں ناکام رہے انہوںنے کہاکہ عمران خان عدالت میں جو رویہ آپ کا تھا وہ جمہوری نہیں آمرانہ تھا پرویز رشید نے کہاکہ جب دلیل نہیں رہی تو آپ بائیکاٹ کی دھمکی دیکر راہ فرار اختیار کی ،ْجب یہ الزام عائد ہوا تو وزیراعظم نے چند گھنٹوں میں کمیشن کی درخواست کی ،ْپر ویز رشید نے کہاکہ ایف آئی اے سے انکوائری ٹی اوآر قومی اسمبلی سمیت سینیٹ سے آپ بھاگے ،ْہمارا دل صاف ہے نوازشریف اور انکے اہل خانہ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہمارا دامن صاف ہے ،ْآپ کی خواہش پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جواب دیا تو آپ بھاگے پرویز رشید نے کہاکہ ہم تو یہ ثابت کرنے کو تیار ہیں کہ نوازشریف کی قیادت دیانت دار ہے ،ْاربوں کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ،ْتمام منصوبے شفاف رہے محترمہ کے دونوں ادوار اور جنرل مشرف نے بھی انکوائریاں کیںانہی الزامات پر عمران خان سیاست کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ محترمہ کی حکومت اور پرویز مشرف کے دور میں کچھ نہیں ملا وہ ناکام ہوئے ،ْمشرف کے دور میں سرٹیفکیٹ ملا اب عمران خان بھی کچھ نہیں ثابت کرسکے ،ْآپ سے بھی ایک سرٹیفکیٹ ملا کہ آپ ناکام رہیپرویز رشید نے کہاکہ عمران خان جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے کے عادی ہو چکے ہیں عمران خان میں ضمیر نام کی چیز ہوتی تو عدالت میں الزامات پر شرمندہ ہونے کا اعتراف کرتے ۔مسلم لیگ (ن )کی رہنما انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر تماشا لگانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا ثبوتوں کا ٹرک لا رہے ہیں اور کیا لائے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے ہوئے کاغذات اور اخباری تراشے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی تقاریر پارلیمان میں عام فہم کی جانے والی تقاریر ہیں وہ ٹرائل کورٹ کی تقاریر نہیں وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک سیاست جھوٹ ہوگی ہمارے لیے سیاست عبادت ہے، وہ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں اور ہم کام کرنا چاہتے ہیں، ایک شخص کی ہٹ دھرمی ملک کو ترقی سے روک رہی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا الزام یہ ہے کہ 50 ارب روپے کی پراپرٹی ہے تاہم جب 2006 میں لندن کی پراپرٹی خریدی گئی ہے اس وقت ان فلیٹس کی قیمت صرف 9 کروڑ روپے تھی ہم نے تمام جواب جمع کرائے لیکن خان صاحب نے تین ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا، عمران خان پہلے الیکشن پر الزامات لگاتے رہے اور سپریم کورٹ کے کمیشن سے منہ کی کھائی اور اب سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ نے کمیشن بنادیا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے، خان صاحب آپ راجہ پورس کا ہاتھی بن کر سارے اداروں کو کچلنا چاہتے ہو۔ وہ کہتے رہے کہ کمیشن بنایا جائے اور اب کہتے ہیں کہ ہم بائیکاٹ کردیں گے انہیں صرف یہی کہوں گا کہ ’’ جھوٹ بولا ہے تو اس پر قائم بھی رہوظفر، آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے‘‘۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.