طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:53

طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حادثات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست شہری عبداللہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے پائلٹ ناکارہ انجنوں والے جہاز چلانے پر مجبور ہیں، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی نااہلی کی وجہ سے طیاروں کے حادثات معمول بن گئے ہیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا جہاز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سینتالیس افراد جاں بحق ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز کا انجن خراب تھا، ملک میں اب تک طیاروں کے پینتیس حادثات میں سات سو سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :