لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر جواب طلب

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:53

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے یو ایچ ایس کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر تیرہ دسمبر کو جواب طلب کر لیا ،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز چودہ دسمبر کو پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ لینے جا رہا ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ کے بارہ میں سے 5 مضامین خلاف قانون رکھے گئے ہیں،انہوں نے قانونی نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ قواعد وضوابط یو ایچ ایس کو ان مضامین کا انٹری ٹیسٹ لینے کی اجازت نہیں دیتے، قواعد وضوابط کیخلاف انٹری ٹیسٹ کا مقصد منظور نظر افراد کو نوازنا ہے لہٰذا یو ایچ ایس کو پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ لینے سے روکا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے یو ایچ ایس کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر تیرہ دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :