سوشل میڈیاپرگزشتہ سال جھوٹے پروپیگنڈےکاراج رہا۔ہیلری کلنٹن

جھوٹاپروپیگنڈا سیاست اورشراکت داری کےساتھ زندگیوں کےلیےبھی خطرہ ہے۔امریکی سابقہ وزیرخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 18:47

سوشل میڈیاپرگزشتہ سال جھوٹے پروپیگنڈےکاراج رہا۔ہیلری کلنٹن

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) :امریکا کی سابقہ وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ سوشل میڈیاپرگزشتہ سال جھوٹے پروپیگنڈےکاراج رہا،جھوٹاپروپیگنڈا سیاست اورشراکت داری کےساتھ زندگیوں کےلیےبھی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنیتی پرمبنی جھوٹی خبریں وبائی امراض کی طرح خطرناک ہیں۔جھوٹی بےبنیاد خبروں کے معاملے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹاپروپیگنڈا سیاست اورشراکت داری کےساتھ زندگیوں کےلیےبھی خطرہ ہے۔واضح رہے انہوں نے صدارتی امیدوارڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں شکست کے بعد عوام سے گفتگو کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی جھوٹی خبروں کے خلاف ایکشن کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :