اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے 9جنوری 2017ء تک ہونگی، ماتحت عدلیہ میں سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے یکم جنوری تک ہو ں گی

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) اسلام آباد (اے پی پی )اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 24دسمبر سے 9جنوری 2017ء ہوگا۔ ماتحت عدلیہ میں سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے یکم جنوری تک ہو ں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں ڈیوٹی ججز اپنے فرائض سرانجام دیں گے جو کہ اہم نوعیت کے مقدمات سمیت ضمانتوں کی سماعت کریں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلا م آباد ہائی کورٹ میں سرما کی تعطیلات 24دسمبر 2016ء سے 9جنوری 2017ء جبکہ ماتحت عدالیہ میں 24دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :