Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز اور اراضی فراہم کردی ہے،صباء صادق

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:48

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار وسیع کرنے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب صباء صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تعمیر کیلئے مطلوبہ فنڈز اور اراضی فراہم کردی گئی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں زیر کفالت بچوں کو رہائش، دنیاوی تعلیم دینے کے علاوہ ہنر مند بنایا جارہا ہے تاکہ ان بچوں کو18سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد کسی کے آگے نوکری کی بھیک نہ مانگنی پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ میں جشن مولد نبویؐ شریف کے انعقاد کے بعد کیا۔ ایم پی اے شبینہ ذکریا وائیں ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شاہد میر ایڈووکیٹ، ڈی او چائلڈ پروٹیکشن بیورہ سیالکوٹ احمد چیمہ اور ممبر تحصیل کونسل بلقیس رانی بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب صباء صادق نے کہاکہ بے سہارا بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اس ذمہ داری کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بطریق احسن نبھا رہا ہے ۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے یہ بچے کسی سے کم نہیں یہ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر ، انجینئرز، جج اور وکیل بنے گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمہ اور ان سے جبری مشقت لینے والوں کو سخت سزاہیں دینے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ ببنے والے بچوں کیلئے ریسکیو ہیلپ لائن 1121قائم کردی گئی ہے۔

قبل ازیں صباء صادق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا جس کے جواب میں بچوں چیئرپرسن کو مٹھائی کھلائی اور ا ن کو ماما کہہ کرپکارتے رہے ۔ انہوں نے بچوں کو درپیش مسائل کی سماعت کے دوران بیورو کے مقامی حکام کو تلقین وہ ان بچوں کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن بچوں کے والدین اور لواحقین ٹریس نہیں ہوتے ان کو لاہور بھجوا دیا جائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات