آرمی چیف کا آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر زکا دورہ، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا‘ آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی سلامتی کے استحکام پر‘ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر آئی ایس ائی کے کردار کی تعریف کی ترجمان کے مطابق آئی ایس آئی ہی کوارٹر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف نے دورہ کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری بھی دی اور پھول بھی چڑھائے۔ (عابد شاہ)