سعید غنی کی جانب سے ایگزیکٹو اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دائر درخواست پرچیف سیکرٹری کو تحریری حکم نامہ لانے کا حکم

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے وزیر اعلی سندھ کے مشیر سعید غنی کی جانب سے ایگزیکٹو اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دائر درخواست پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو چیف سیکریٹری سے عدالتی حکم پر عمل در آمد کرنے پر تحریری آرڈر لانے کا حکم دے دیا ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر سعید غنی کی جانب سے ایگزیکیٹیوں اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ پیش ہوئے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی کی جانب سے کیوں یہ اختیارات استعمال کیے جا رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر ہی عمل در آمد ہو رہا ہے۔ اگر سعید غنی نے میٹنگ کی صدارت کی تو میں استفاء دے دونگا۔ جس پر عدالت نے کا کہا کہ آپ استعفیٰ کیوں دینگے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو حکم دیا کہ مشیران کیخلاف عدالتی حکم پر عمل در آمد کا تحریری آرڈر لے لانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔