عدالتیں ہماری شکایتوں پر ایکشن نہیں لیتی ہیں،محمود الحسن صدرکراچی بار

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے کہا ہے کہ وکلاء نے مقامی عدالتوں سے لے کر عدالت عظمیٰ تک انصاف کی فراہمی کے لئے اہم کردارادا کیا ہے۔ مگر افسوس یہ ہے کہ ہماری شکایتوں پر عدالتیں ایکشن نہیں لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہنگامی پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ کئی شکایتیں سپریم کورٹ میں پڑی ہے مگر اب تک عمل در آمد نہیں کیا گیا اگر ان شکایت پر عمل در آمد نہیں ہوتا۔ضروری ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس جتنی شکایات ججز کیخلاف ہیں اسے چلایا جا۔ 2007 کے بعد کسی جج کیخلاف شکایت پر کارروائی نہیں ہوئی کرپشن کو روکنے کے لئے ضروری ہے جو شکایتیں کی گئی ہے اس پر جلد عمل در آمد کیا جائے۔