ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید اور دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت 17جنوری تک ملتوی

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت میں ملکی سلامتی و بغاوت کے سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید اور دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی عدالت میں ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی شیراز وحید اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت میں شیراز وحید کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ عدالت نے پانچ مفرور ملزمان کو آشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے شیراز وحید اس کیس میں ضمانت پر رہا ہین جبکہ مفرور ملزمان میں دانش،نعیم ،شمشاد سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔