دوہری شہریت کیس میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر سجاد حیدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) دوہری شہریت کیس میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر سجاد حیدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

دوہری شہریت رکھنے والے ایف آئی اے کے سابق دائریکٹر سجاد حیدر کو سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،ایف آئی اے نے اپنے ہی ڈائریکٹر سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور ملزم کو چودہ روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے کو چالان عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :