ادویات مہنگی کر کے ارب روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ڈرگ انسپکٹر کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:31

ادویات مہنگی کر کے ارب روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ڈرگ انسپکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے ادویات مہنگی کر کے ایک ارب روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ڈرگ انسپکٹر کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب)کے حوالے کر دیا ۔جمعہ کو نیب نے ملزم سابق ڈرگ انسپکٹر سلیم عشرت کو عدالت میں پیش کیا تو ملزم نے موقف اختیار کیا کہ ایک دستخط کی اتنی بڑی سزا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈریپ کی ٹیم نے کاغذات بھیجے میں نے صرف ان پر دستخط کیے تھے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال ڈریپ کے عہدیداران کا کام تھا، سماعت کے موقع پر نیب پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پانچ سو تیس ملین روپے کا فارما سیوٹیکل کمپنی کو فائدہ دیا ،ڈرگ انسپکٹر سلیم عشرت نے جعلی رپورٹ بناکر فارما سیوٹیکل کمپنی کو فائدہ دیا، سکینڈل میں اب تک اعلی سرکاری افسران سمیت 12 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ملزم سے مذید تفتیش درکار ہے لہذا جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے جس پر عدالت نے یہ حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :