اسلام آباد ،ْ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں فہد ملک قتل کیس کے ملزمان راجہ ارشد ، نعمان کھوکھر اور ہاشم خان کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا، فاضل جج کی رخصت کے باعث تینوں ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے دہشت گردی دفعہ کو ہذف کرنے کی درخواست پر بحث ہونا تھی۔

متعلقہ عنوان :