پائلٹ اور انجینئرزکا ناقص طیارے اڑانا ناقابل فہم الزام ہے ،ْ پی آئی اے

حادثے کے شکار طیارے میں پہلے سے کسی تکنیکی خرابی ہونے کی خبریں بھی قطعی بے بنیاد ہیں ،ْ ترجمان دانیال گیلانی

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:24

پائلٹ اور انجینئرزکا ناقص طیارے اڑانا ناقابل فہم الزام ہے ،ْ پی آئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای) نے ان تمام میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ قومی ایئرلائن کے طیارے ناقص ہیں اور ان میں سیفٹی معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں ترجمان دانیال گیلانی نے کہاکہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ پائلٹس اور انجینئرز ایک ایسا طیارہ اڑا کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے جس میں حفاظتی معیار کا خیال نہ رکھا گیا ہو۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اے ٹی آر طیارے پرواز کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں، یہ طیارے ٹھنڈے اور گرم دونوں موسموں میں کم فاصلے کی پروازوں کے لیے کار آمد اور کم خرچ ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس قسم کے بہت سارے طیارے ہندوستان اور یورپی ممالک کی مختلف ایئر لائنز چلا رہی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ حادثے کے شکار طیارے میں پہلے سے کسی تکنیکی خرابی ہونے کی خبریں بھی قطعی بے بنیاد ہیں۔