ڈی جی خان،ڈویژنل سطح کے قرات ، نعت اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات کاانعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:57

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)وزیر اعلی پنجاب کے ادبی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈویژنل سطح کے قرات ، نعت اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کرائے گئے ․ قرات کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول لیہ کے محمد سفیان نے پہلی ، گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ کے حافظ محمد نعمان نے دوسری اور پنجاب دانش سکول فاضل پو رکے معاذ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی․ نعت کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو کے علی حمزہ اول ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1راجن پو رکے محمد حمزہ دوم اور سنٹر آف ایکسی لینس ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازیخان کے محمد جنید سوم رہے ۔

(جاری ہے)

مضمون نویسی میں سنٹر آف ایکسی لینس بوائز ہائی سکول نمبر 1کے زوہیب ذوالفقار نے پہلی ، گورنمنٹ ہائی سکول مونڈکا کے محمد نوید نے دوسری اور دانش سکول فاضل پور کے وسیم یاسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی ای او سکینڈری شوکت علی شیروانی نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور پرنسپل کمپری ہینسو سکول سجاد حسین ، آرگنائزرز راشد کلیم ، حامد علی کھوسہ کی کاوشوں کو سراہا۔