ڈی جی خان، یوتھ سکلز پروگرام کے تحت 6ماہ کے شارٹ کورسز کیلئے داخلے جاری ہی

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:57

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ای ڈی او سی ڈی ڈیرہ غازیخان فاروق احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے یوتھ سکلز پروگرام کے تحت بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کے چھ ماہ کے شارٹ کورسز کیلئے داخلے جاری ہیں ․ 18سے 40سال عمر کی خواتین 12دسمبر تک داخلہ لے سکتی ہیں ․ انہوںنے بتایا کہ سکیم کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل اور شناختی کارڈ لازمی ہے ․ دوران تعلیم 3000روپے ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا․