کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل 15دسمبر تک جاری رہے گا،ڈی سی اوڈی جی خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:57

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو بغیر شرح سود پر زرعی قرضے دے رہی ہے کسان پیکج کے تحت متعلقہ لینڈ ریکارڈ سنٹر پر کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ․ آگاہی مہم کیلئے محکمہ زراعت کرداراداکرے ․ انہوںنے یہ بات ای ڈی او زراعت کے نام جاری مراسلہ میں کہی ہے ․ علاوہ ازیں ای او زراعت عبدالغفور غفاری نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل 15دسمبر تک جاری رہے گا ․ ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کاشتکار ایک سے پانچ بجے دن تک متعلقہ سنٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں․ ابتک ضلع کے 3895کاشتکاروں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے جن میں تحصیل ڈیرہ کے 647، کوٹ چٹھہ کے 1114اور تحصیل تونسہ کے 2134کاشتکار شامل ہیں ۔