کھیل ہماری روایات کا حصہ اور ثقافت کو پروان چڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں ، کمشنر ساہیوال

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:52

پاکپتن۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) کھیلیں ہماری روایات کا حصہ اور ثقافت کو پروان چڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں ، کھیلیں قومی ثقافت کی آئینہ دار ہیں ، نوجو انوں کو صحت مند بنانے کیلئے صحت مند مشاغل کی طرف راغب کرنا ہو گا ، قومی وعلاقائی کھیلوں کے دائرہ کارکو وسیع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران اپنی ذمہ داریا ں بطریق احسن ادا کریں اور اس سلسلہ میں میڈیا کے نمائند گان ، سول سوسائٹی کے اراکین ، مختلف تنظیموں کے نمائندے ، معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ حکومت کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں میں مثالی تعاون کریں کیونکہ مضبوط اعصاب کے نوجوان ہی مستحکم پاکستان کی بنیاد ہیں ، ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈوثیرن بابر حیات تارڑنے ٹی ایم اے ہال میں ڈوثیرنل سپورٹس میلہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب) میاں نوید علی ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو، اے ڈی سی عارف عمر عزیز، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب) میاں نوید علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کو صحت مند مشاغل کی طرف راغب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں سپورٹس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں،جس سے نوجوانوں کو ہرمکن سہولیات میسر ہو ں گی، نوجوان اپنے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے صحت مند مشاغل کی طرف توجہ دے سکیں گئے، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں جو دیار غیر میں اپنے کھیلوں کی سطح پر فتحوحات حاصل کرکے قومی پر چم کو سر بلند رکھنے اور ثقافت کو پروموٹ کرنے میں کلیدی کر دار ادا کرتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ سپورٹس کے دائرکار کو وسیع کیا جا رہا ہے ، جمنیزیم کی تعمیر سے نوجوانو ں کو جسمانی فٹنس اور ورزش کرنے سمیت دیگر سہولیات مقامی سطح پر میسر ہو ں گی،نوجوانوں پاکستان کا حقیقی طورپر قیمتی سرمایہ ہیں اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ہیں ، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کواپنا قومی کردارایمانداری ، دیانتداری سے انجام دے ۔

متعلقہ عنوان :