وسیب کے شاعر نعت میں اپنے دکھوں کوبھی بیان کرتے ہیں،پروفیسرانورجمال

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:52

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ملتان ہمیشہ سے نعت خوانی کا بڑامرکزرہا ہے جہاںنامورشعراء نے نعت کوفروغ دیا،نعتیہ مشاعرے، طرحی مشاعرے اورردیفیہ نعتیہ مشاعرے آج بھی یہاں تواترسے جاری ہیں ۔وسیب کے شاعراپنی نعت میں اپنے دکھوں کوبھی بیان کرتے ہیںاورنعت کے ذریعے رسول اکرمؐکی تعلیمات اوراسوہ حسنہ کو فروغ دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمعروف ماہرتعلیم اورنعت گوشاعرپروفیسرانورجمال نے ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں نعتیہ مشاعرے کی صدارت کے بعد اظہارخیال کے دوران کیا۔تقریب میں نامورشعراء ذکاء اللہ انجم ملغانی ،مستحسن خیال ،شمس ابدالی ،نوازش علی ندیم ،رضی الدین رضی ،رہبرصمدانی ،سرورصمدانی ،اشعرحسن کامران ،فہیم ممتاز ،مرتضیٰ زمان گردیزی ،احمدمسعودقریشی ،قیصرعمران مگسی اورشہزادعمران خان نے رسول اکرم ؐکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔