سرگودھا،عالمی امن کیلئے پیغمبر اسلام کے افکار کو مشعل راہ بنایا جائے،پروفیسر عبدالسلام

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:52

سرگودھا۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) انسانیت کے مسائل کا حل دامنِ رسولؐ سے وابستگی میں پوشید ہ ہے، عالمی امن کیلئے پیغمبر اسلام کے افکار کو مشعل راہ بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف سرگودہا کے شعبہ اسلامیات کے پروفیسرڈاکٹر عبدالسلام نے سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عشق ِرسولؐ مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے اور حضرت محمد ؐ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، پروفیسرڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ سیرت البنی ؐ پر عمل پیرا ہوکرہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔