سنی علماء کونسل سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ میلاد مصطفیؐ کا نفرنس کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:49

سرگودھا۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)سنی علماء کونسل سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ میلاد مصطفیؐ کا نفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پیر شمیم صابر صابری نے کی ،اس موقع پر سید فدا حسین شاہ،مولانا اللہ بخش سیالوی پیر مشتاق احمد شاہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے خطاب میں عظمت ِمیلادِ مصطفی بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل ِمیلاد کے انعقاد سے رحمت ِخدا وندی کا نزول اور ایسی محافلِ مغفرت کا باعث ہوتی ہیں، کانفرنس میں علامہ آصف ضیاء،مولانا رانا مجاہد حسین،مولانا محمد ممتاز سیالوی، قاری محمد اخلاق نقشبندی،عظمت حسین صابری،پیر محمد افضل سیفی کے علاوہ کثیر تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی،اس موقع پر ملکی امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی۔