لیہ، فوڈ انسپکٹر کا چھاپہ ، مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:49

لیہ۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ڈسڑکٹ کوارڈی نیشن آفیسر واجدعلی شاہ کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر کا چھاپہ ،تھانہ پیر جگی کی حدو د میں ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار،30کلوگرام سے زائد گوشت موقع پر تلف کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیر جگی کی حدود میں قصاب مذبحہ خانہ سے تصدیق کے بغیر بیمار اور لاغرجانور کا گوشت فروخت کر رہا تھاجس کی اطلاع پر فوڈ انسپکٹر ،ویٹرنری انسپکٹر اور تحصیل دار کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گوشت قبضہ میں لے لیا جسے بعدازاں تلف کر دیاگیا جبکہ قصاب کے خلاف تھانہ پیر جگی میں ایف آئی آر درج کرکے موقع پر گرفتار کر لیاگیااور دوکان کوسیل کردیاگیا۔