سائبر کرائم ایکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:36

سائبر کرائم ایکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کی کابینہ نے منظوری نہیں دی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی نئے قانون کی کابینہ سے لینا ضروری ہے، درخواست میں آئینی نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی واضح خلاف ورزی ہے،ایکٹ کا مقصد آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرنا ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ میں حکومت اور اداروں سے متعلق کی بات کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو غیر آئینی ہے لہٰذا سائبر کرائم ایکٹ کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :