لاہور ہائیکورٹ نے یو ایچ ایس کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر تیرہ دسمبر کو جواب طلب کر لیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:36

․ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز چودہ دسمبر کو پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ لینے جا رہا ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ کے بارہ میں سے 5 مضامین خلاف قانون رکھے گئے ہیں،انہوں نے قانون نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ رولز یو ایچ ایس کو ان مضامین کا انٹری ٹیسٹ لینے کی اجازت نہیں دیتے، رولز کیخلاف انٹری ٹیسٹ کا مقصد منظور نظر افراد کو نوازنا ہے لہٰذا یو ایچ ایس کو پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ لینے سے روکا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے یو ایچ ایس کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر تیرہ دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :