معروف قوال شیر میانداد کے خلاف دائر کی گئی ہتک عزت کی درخواست

مقامی سول عدالت کے جج سید فہیم الحسن شاہ نے 14 دسمبر کا نوٹس جاری کردیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:36

معروف قوال شیر میانداد کے خلاف دائر کی گئی ہتک عزت کی درخواست
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) مقامی سول عدالت کے جج سید فہیم الحسن شاہ نے جمیل احمد نامی شخص کی جانب سے معروف قوال شیر میانداد کے خلاف دائر کی گئی ہتک عزت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قوال شیر میانداد کے خلاف14دسمبر کا نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے 3دسمبر کو محفل سماع منعقد کرنے کا پروگرام بنایا جس میں معروف قوال شیر میانداد کو مدعو کیا جس کے لئے اس نے شیر میانداد کو 50ہزار روپے ایڈوانس دئیے لیکن شیرمیانداد ایڈوانس رقم لینے کے باوجود اس کے پروگرام میں نہ آیا جس کے باعث اسے شیر میانداد سی20لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔(اے ملک)