سوار محمد حسین کا45 واں یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:22

سوار محمد حسین کا45 واں یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین کا45 واںیوم شہادت کل 10 دسمبر بروز ہفتہ کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں مزار پر اعلیٰ افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی ۔شہید سوار محمد حسین 18جون 1949کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے وہ 3ستمبر1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے 1971ء کی جنگ میں شکرگڑھ کے محاذ پر10 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔