فہد ملک قتل کیس، بغیر کسی کارروائی کے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:02

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) فہد ملک قتل کیس، انسداد دہشتگردی کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔تینوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمعہ کے روز پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان راجہ ارشد،نعمان کھوکھر اور ہاشم خان کو عدالت پیش کیا گیا مگر فاضل جج کی چھٹی کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ملزمان کی جانب سے دہشتگردی دفعہ کو ہذف کرنے کی درخواست پر آج بحث ہونا تھی۔ واضح رہے کہ ملزمان سابق چیرمین سینٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں گرفتار ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :