ممبئی حملہ کیس ، عدالت نے انڈین گواہان کے بیانات جمع نہ کرانے برہم، ایف آئی اے کے ڈائریکٹرطلب

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) ممبئی حملہ کیس ،ضلعی عدالت نے انڈین گواہان کے بیانات جمع نہ کرانے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کوطلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی ، عدالت نے انڈین گواہان کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے نے ابھی تک گواہان کی رپورٹ کیوں پیش نہیں کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست پر بحث کے لئے وقت درکار ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :