دوہری شہریت کیس ، ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹرکو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) دوہری شہریت کیس میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹرکو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دوہری شہریت کیس میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر سجاد حیدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ملزم سجاد حیدر کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ملزم سجاد حیدرکو عدالت پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزنم سجاد حیدرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کو گزشتہ روز عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف دوہری شہریت رکھنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :