حکومت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، عاطف خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:01

ْ پشاور۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ مائیں ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔ حکومت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور نئی پالیسی کے تحت صوبے میں 70فیصد گرلز سکولز بنائیں جا رہے ہیں۔وہ بخشالی میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ بی بی عائشہ گرلز ڈگری کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

دیگر مقررین میں ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر، مقامی رہنما رشید خان،طارق آریانی اور عبد الرشید شامل تھے۔محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے کا 28فیصد بجٹ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے جس سے غریب اور امیر کے مابین فرق مٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جزاء اور سز اء کا نظام متعارف کرایا گیا ہے اور پہلے سال ہی سات ہزاردو سو اساتذہ پر کیسز بنائے گئے ہیں جبکہ جو ٹھیک کا م کرتے ہیںانہیں انعا مات سے نوازا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس غرض سے ملک میں اپنے نوعیت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج بھی مردان میں تعمیر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کی30 میں چار ارب روپے کی لاگت سے تر قیاتی کام تیز کے ساتھ جاری ہیں۔ مردان میں خواتین یونیورسٹی ،گرلز ماڈل سکول،سپورٹس کمپلیکس،گرلز کیڈٹ کالج اور بی بی عائشہ گرلز ڈگری کالج کی تکمیل سے طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع گھر کی دہلیز پر مہیا ہوں گے

متعلقہ عنوان :