گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مارگیرٹ ایڈمسن کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:54

پشاور۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پاکستان میں متعین آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مس مارگیرٹ ایڈمسن نے جمعہ کوگورنرہاؤس پشاور میںملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہیں اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہاکہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنرنے اس ضمن میں عالمی برادری کی مدد ومعاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔