Live Updates

ستارہ مارکیٹ میں فائرنگ،پی ٹی آئی رہنماء نثارجاں بحق ہوگئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 17:37

ستارہ مارکیٹ میں فائرنگ،پی ٹی آئی رہنماء نثارجاں بحق ہوگئے۔ذرائع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) :تھانہ آبپارہ کے علاقے ستارہ مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ہوٹل مالک اور پی ٹی آئی رہنماء چوہدری نثارجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی ٹی نے پولیس ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ آبپارہ کے علاقے ستارہ مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں گوجرخان سے پی ٹی آئی رہنماء نثارجاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعدپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کاعمل شروع کردیاہے۔جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق پی ٹی آئی رہنماء کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات