امریکہ میں ریڈیشن پلانٹ لگنے سے پاکستانی آم برآمد کرنے کا نیا موقع‘پاکستان کاآم پید اکرنے والے ممالک میں چھٹا نمبر

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:45

امریکہ میں ریڈیشن پلانٹ لگنے سے پاکستانی آم برآمد کرنے کا نیا موقع‘پاکستان ..
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) امریکہ میں مختلف شہروں میں ریڈیشن پلانٹ لگنے سے آموں کی برآمدات کیلئے پاکستان تاجروں کو نیا موقع مل گیا‘ امریکہ میں پاکستان کے آموں کی بہت مانگ ہے لیکن امریکہ ریڈیشن کیا آم ہی درآمدکرتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کا ریڈیشن کیا گیا آم امریکہ میں پسند نہیں کیا جاتا لیکن اب پاکستان سے آم بغیر ریڈیشن کرکے امریکہ کو برآمدت کیا جاسکتا ، امریکہ کے مختلف شہروں میں لگے ریڈیشن پلانٹ کے ذریعہ ان آموں کو ریڈیشن کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان آم پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے اور صرف پنجاب میں دو لاکھ 71ہزار 700ایکٹر رقبہ پر آم کے باغات ہیں جن سے سالانہ 12لاکھ 80ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ ذرائع بتایا ہے کہ امریکہ کے سٹوروں پر پاکستانی آم کی بہت مانگ ہے اور اگر مسلسل آم فراہم کیا جائے تو امریکہ میں اس کی مزید مانگ بڑھ سکتی ہے ،پاکستانی آم کی قیمت کی کم ہوجائے تو امریکہ ہمسایہ ممالک سے آم خرید نے کے بجائے پاکستان سے بڑے پیمانے پر آم درآمد کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :