آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

جنرل باجوہ کی قومی سلامتی کے استحکام میں آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ‘شہداء کو خراج عقیدت

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:34

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ملک ..

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال اور آئی ایس آئی کے قومی سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے استحکام میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا ۔ قبل ازیں جب آرمی چیف آئی ایس پی آر کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔