ممبئی حملہ کیس‘ بھارتی گواہان کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہان کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ملزم سفیان ظفر کے وکیل نے پیش ہو کر استدعا کی کہ عدالتی دائرہ اختیار پر بحث کرنا تھی تاہم اس کے لیے وقت درکار ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وقت دیا جائے،عدالت نے بھارتی گواہان کی رپورٹ عدالت پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :