سی پیک اور علاقائی رابطے سے متعلق تین روزہ کانفرنس منگل سے شروع ہوگی

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے سے متعلق تین روزہ کانفرنس منگل سے شروع ہوگی۔ کانفرنس کا اہتمام پاکستان سوسائٹی برائے ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت اور علاقائی رابطے کے فروغ میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس سے ممتاز ماہرین خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع ہونے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :