میلادالنبی کاجشن اسیران بھی منائینگے۔میاں فاروق نذیر

جیل خانہ جات میں عیدمیلادالنبی جوش وجذبہ اورعقیدت سے منایاجائے گا،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی تمام سپرنٹنڈنٹ کوتحریری ہدایات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 16:55

میلادالنبی کاجشن اسیران بھی منائینگے۔میاں فاروق نذیر

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) :جیل خانہ جات پنجاب کے زیراہتمام عیدمیلادالنبی بھرپورجوش وجذبہ اورعقیدت کے ساتھ منایاجائے گا ۔صوبہ پنجاب کی ہرجیل میں صبح کاآغاز تلاوت قرآن مجیدفرقان حمید سے ہوگا۔قرآن خوانی ،نعت خوانی اورسرورکونین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پرمقررین خطاب کریں گے۔ اس ضمن میںآ ئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے سپرنٹنڈنٹ صاحبان کوتحریری ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں سپرنٹنڈنٹ جیل پروقارتقریبات کااہتمام کریں اوراگرکوئی سپرنٹنڈنٹ رخصت پرہے تواس کی رخصت منسوخ کردی گئی ہے۔ جیل خانہ جات کی عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ ساتھ جیل کے اندربھی بھرپورسجاوٹ کااہتمام کیاجائے۔

(جاری ہے)

میاں فاروق نذیر نے مزید کہا کہ عیدمیلادالنبی کے سلسلہ اسیران میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی ۔

تقریبات میں صوبائی وزراء، اعلیٰ ضلعی انتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کو مدعوکیاجائے گا۔تقریب کے اختتام پرپاکستان کی تعمیروترقی، سا لمیت ،پائیدارامن کی بحالی اور سانحہ حویلیاں میں شہید ہونیوالے ہم وطنوں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طورپراجتماعی دعا کی جائے گی ۔آئی جی جیل خانہ جات نے میاں فاروق نذیرنے جیل سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو عیدمیلادالنبی کے دوران سکیورٹی کے بھرپورانتظامات کویقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات دی ہیں۔

عیدمیلادالنبی والے دن کسی غیرمتعلقہ شخص کوجیل کی حدودمیں داخل نہیں ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام جیل سپرنٹنڈ نٹ صاحبان تقریبات کے دوران خودجیل میں موجود رہیں گے ۔میاں فاروق نذیرنے کہا کہ مجھ سمیت ڈی آئی جی صاحبان عیدمیلادالنبی والے دن کسی بھی جیل کا سرپرائزدورہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :