طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں‘ ڈاکٹر الطاف حسین

جمعہ 9 دسمبر 2016 17:45

طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پمز کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین غیر ملکی شہریوں کے ورثاء ڈی این اے کے نمونے جمع کرنے کے لئے پمز نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اکٹھے کئے گئے ڈی این اے نمونے ترجیحی بنیادوں پر ملانے کے لئے لیبارٹریوں میں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے تک پمز میں سہولت ڈیسک کام کرتے رہے گا۔ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔