رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کواپاہج بناناچاہتا تھا۔سی سی پی اولاہور

ملزمان نے10دن تک قمست بیگ کے روٹ کی ریکی کی،اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔کیپٹن(ر)امین وینس کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 16:48

رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کواپاہج بناناچاہتا تھا۔سی سی پی اولاہور

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) : سی سی پی اولاہورکیپٹن(ر)امین وینس نے کہا ہے کہ رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کواپاہج بناناچاہتا تھا،ملزمان نے10دن تک قمست بیگ کے روٹ کی ریکی کی،اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ قسمت بیگ کے گرفتارقاتلوں میں حبیب الرحمان،اعظم ،رضوان اورعابد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رانامزمل نے 4 ساتھیوں کی مدد سے قسمت بیگ کو قتل کیا۔ملزم رانا مزمل نے قسمت بیگ کو گاڑی اور گھر لے کردیا تھا۔ملزمان نے 10دن تک قمست بیگ کے روٹ کی ریکی کی۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتارملزموں میں حبیب الرحمان،اعظم ،رضوان اورعابد شامل ہیں۔قسمت بیگ کے قاتل ملزمان کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :