پسکوسنٹرل شکایت سیل میں یواے این اورٹول فری نمبرز کا اجراء

جمعہ 9 دسمبر 2016 17:36

پشاور۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)چیف ایگزیکٹیوپسکو نے صارفین کو بہتر خدمات اورسہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے پیسکو مرکزی شکایت سیل کو مزید فعال کردیا گیا ہے، صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے , بجلی بندش کے بارے میں سنٹرل شکایت سیل کے یونیورسل نمبر091-111000128 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔سنٹرل شکایت سنٹر کا نمبر 091-9212010 بدستورکام کرتے رہیں گے۔

اسی طرح سنٹر ل کمپلینٹ سیل کو موبائل نمبر0315-8300469 بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبہ بھر میں کہیں پر بھی بجلی چوری سے متعلق اطلاع دینے کے لئے ٹول فری نمبر 080029999 پر اطلاع دے سکتے ہیں ، جس پر فوری طورپرکارروائی کی جائے گی ۔پسکونے واضح کیا ہے کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کے بجلی سے متعلقہ شکایات کا جلد سے جلد ازالہ ہمارا مطمع نظرہے اس لئے صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی میں سست روی اور غفلت کا سخت نوٹس لیا جائے گا ․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے سنٹرل کمپلینٹ سیل کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اورلگن سے انجام دیں اورصارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل میں ان کی مدد اورراہنمائی کریں اور بجلی چوری کی اطلاع پر فوری کارروائی کی جائے۔