سینیٹرپرویزرشیدپرمیڈیاسے گفتگوکرنے کی پابندی ہٹادی گئی

سینیٹرپرویزرشیدآج پاناما لیکس ایشوپر انوشہ رحمان اور بیرسٹرظفراللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرینگے، خبرلیک کی تحقیقات مکمل ہونے پرسینیٹرپرویزرشیدکووزارت اطلاعات کاقملدان سونپے جانے کاامکان بھی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 16:27

سینیٹرپرویزرشیدپرمیڈیاسے گفتگوکرنے کی پابندی ہٹادی گئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدپرمیڈیاسے گفتگوکرنے کی پابندی ہٹادی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹرپرویزرشیدکوسکیورٹی اجلاس کی خبرلیک کی تحقیقات شروع پروفاقی وزارت اطلاعات کے عہدے سے نہ صرف ہٹادیاتھا۔بلکہ ان کے میڈیا سے بات چیت پربھی پابندی عائد تھی۔

(جاری ہے)

تاہم آج شام ساڑھے پانچ بجے سینیٹرپرویزرشیدپاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وفاقی وزیرانوشہ رحمان اور بیرسٹرظفراللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرینگے۔جس میں پاناما لیکس ایشوپربات کی جائے گی۔واضح رہے سکیورٹی اجلاس کی خبرلیک کی تحقیقات شروع پرپرویزرشیدکووفاقی وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیاگیاتھا،جبکہ پرویزرشیدنے اعلیٰ قیادت کی جانب سے پابندی کے پیش نظرکافی عرصہ میڈیاسے بات چیت بھی نہیں کی۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ سکیورٹی اجلاس کی خبرلیک کی تحقیقات مکمل ہونے پرسینیٹرپرویزرشیدکووزارت اطلاعات و نشریات دوبارہ دیے جانے کاامکان بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :