پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی
خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میں پاک بحریہ کے مصمم عزم سے پاک بحریہ اور اتحادی ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ،خطے میں امن و استحکام کے قیام کی غرض سے کئے جانے والے تمام آپریشنز میں پاک بحریہ خلوص نیت سے شریک رہی ہے، دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے پاکستان ہمیشہ ثابت قدم، پر عزم اور مستقل مزاج رہا ہے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کموڈور بلال عبد الناصر کا تقریب سے خطاب
جمعہ 9 دسمبر 2016 16:43
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میں پاک بحریہ کے مصمم عزم کی وجہ سے پاک بحریہ اور اتحادی ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔
سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- نے مزید کہا کہ میری ٹائم ماحول کی سکیورٹی اور استحکام کے عزم کے ساتھ پاکستان سال 2004سے با صلاحیت اتحادی فورسزکا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکمل یقین کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں ایک عشرے سے زائد عرصے پر محیط پاکستان کا ایک مسلسل کردار پاک بحریہ، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور دیگر اتحادی اقوام کے باہمی مفاد میں ہے۔خطے میں امن و استحکام کے قیام کی غرض سے کئے جانے والے تمام آپریشنز میں پاک بحریہ خلوص نیت سے شریک رہی ہے۔ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے پاکستان ہمیشہ ثابت قدم، پر عزم اور مستقل مزاج رہا ہے۔ پاکستان نیوی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر یو ایس نیول فورسز وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونگان نے ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے پر پاک بحریہ کے دستے کو مبارک باد پیش کی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک اور بحرین میں کینیڈین سفیر جناب تھامس میکڈونلڈ نے خصوصی شرکت کی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس ۔150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر انتظام تین ٹاسک فورسز میںسے ایک کثیر القومی مشترکہ فورس ہے۔ اس ٹاسک فورس کا مشن علاقائی اور دیگر اتحادی ممالک کی فورسز کے ساتھ مل کر د ہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف میری ٹائم ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنزسر انجام دینا ہے۔ اس ٹاسک فورس کے مشن میں میری ٹائم دہشت گردی بشمول منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ،انسانوں کی اسمگلنگ،کوئلے اور ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کو روکنا بھی شامل ہے۔پاک بحریہ کے کمانڈ کے دورانیے کے دوران رائل سعودی نیول فورسز کا ایک آفیسر بھی پاکستانی دستے میں شامل تھا۔پاکستان نیوی کاکمبائنڈ ٹاسک فورس۔150 کا کامیابی سے نویں مرتبہ کمانڈ کرنا اتحادی نیول فورسز کا پاکستان نیوی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ مزید برآں، پاک بحریہ آٹھویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ بھی کر رہی ہے۔پاکستان نیو ی پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے دفاع و نگرانی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ عالمی آپریشنز میں بھی بھر پور انداز میں سر گرم عمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.