آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور سٹیٹ آڈٹ آفس ویتنام کے درمیان تعاون کا سمجھوتے طے پا گیا

سمجھوتے پر دستخط ابوظہبی میں منعقدہ تقریب میں کئے گئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور اسٹیٹ آڈٹ آفس ویتنام کے درمیان آڈٹ کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سمجھوتے طے پا گیا۔ ابوظہبی میں منعقدہ ایک تقریب میں سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔سمجھوتے پر پاکستان کی طرف سے رانا اسد امین اور ویتنام کی طرف سے ان کے آڈیٹر جنرل ڈاکٹر ھوڈک فاک نے دستخط کئے۔

دونوں ممالک کے ایس۔اے۔آئیز کے سربراہان نے باہمی معلوماتی دورے، کواپریٹیو آڈٹ، استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ رانا اسد امین بائیسویں بین الاقوامی کانگریس آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشیز (ایس۔اے۔آئیز) میں شرکت کے لیئے ابوظہبی میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا کہ سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان پبلک سیکٹر آڈیٹنگ کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھوتے پر دستخط سے سٹیٹ آڈٹ آفس ویتنام کیلئے موجودہ تعلقات مزید بہتر ہوںگے اور آڈیٹنگ کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ایس۔اے۔آئی ویتنام کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط دراصل آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے کی مختلف ایس۔اے۔آئیز کے ساتھ باہمی تعلقات کو بڑھانا ہے۔ اس سے پہلے آڈیٹر جنرل آف پاکستان ایس۔

اے۔آئی ایران اور ترکی کے ساتھ بھی اس طرح کے معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں جبکہ اکاؤنٹس چیمبر آف تاجکستان ، آڈٹ بورڈ آف انڈونیشیاء، آڈیٹر جنرل آف نیپال ، سٹیٹ آڈٹ انسٹی ٹیوشن آف یو۔اے۔ای، کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف بنگلہ دیش ، نیشنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ آف ملائیشیاء، آڈیٹر جنرل آف سری لنکا اور آڈیٹر جنرل آف تھائی لینڈ کے ساتھ بھی اسی طرح کے سمجھوتوں پر دستخطوں کے لئے بات چیت جاری ہے جو اس ریجن میں بہتر طرز حکمرانی، احتساب اور شفافیت کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :