لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب کی وطن واپسی پر متعدد اضلاع کے ڈی سی اوز کے تبادلوں کا امکان

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:41

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب کی وطن واپسی پر متعدد اضلاع کے ڈی سی اوز کے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی وطن واپسی پر متعدد اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کے تبادلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایس این جی اور ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے جن اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو تبدیل کیا جانا ہے ان پر ہوم ورک مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ڈی سی او خوشاب کنزیٰ مرتضیٰ، ڈی سی او بھکر، اوکاڑہ، راجن پور، رحیم یار خان، جھنگ، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کے تبادلے کیے جائیں گے جس کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید سے بھی مشاورت کی جا چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جو ان دنوں اپنے علاج کی غرض سے لندن گئے ہوئے ہیں اور ایک دو روز میں واپس آ جائیں گے۔ جس کے بعد ایس این جی اور ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے تیار کی جانے والی ڈی سی او صاحبان کے تبادلوں کی فہرست پر بریفنگ کے بعد ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :