ٹنڈوجام بم دھماکے میں 200سے 250گرام دھماکہ خیزمواداستعمال کیاگیا، پولیس

دہشتگردوںنے بڑی تباہی کرنے کے لیے پریشرککرکااستعمال کیاتھا ، ایس ایس پی عرفان بلوچ

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:43

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پولیس نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں ہونے والے بم دھماکے 200سے 250گرام دھماکہ خیزمواداستعمال کیاگیا۔دھماکہ میں دہشتگردوںنے بڑی تباہی کرنے کے لیے پریشرککرکااستعمال کیاتھاتھا۔لاڑکانہ اورسکھرمیں اسی قسم کی دہشتگردی کی گئی جلدان دہشتگردوںتک پہنچ جائیںگے۔یہ بات میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی ایس ایس پی عرفان بلوچ نے کہا کہ رینجرزموبائل زرعی یونیورسٹی میں معمول کی سیکورٹی کے لیے جاری تھی کہ نامعلوم دہشتگردوںنے سائیکل پربم نصب کیاہواتھاجوکہ گاڑی میں پھٹ گیا۔

انہوںنے کہا کہ اس دھماکے میں 200سے 250گرام دھماکہ خیزمواداستعمال کیاگیاہے دھماکہ میںبڑی تباہی کے لیے پریشرککرکاستعمال کیاگیاہے،ایک بم پھٹ گیاجبکہ دوسراپھٹ نہ سکاجسے ناکارہ بنادیاگیاہے انہوںنے کہا کہ ٹنڈوجام میں پہلے بھی ریلوے لائن پراسی قسم کادھماکہ ہواتھاجبکہ اسی نوعیت کادھماکہ لاڑکانہ اورسکھرمیںہواتھاوہاںپررینجرزکونشانہ بنایاگیاتھا،انہوںنے کہا کہ اسی قسم کی دہشتگردانہ کارروائیوںمیں را کی مددحاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دھماکہ کے لیے سب نشامنٹ آرگنائزیشن کوبھی استعمال کیاگیاہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے اس قسم کی کارروائیاںعوام کے رش کی جگہ پرہوتی تھی۔پہلی مرتبہ پیٹرن تبدیل کیاگیاہے۔سیکورٹی اداروںاورسی پیک منصوبوںپرکام کرنے والوںکونشانہ بنایاگیاہے۔جس سے سکتاہے کہ یہ دھماکہ سی پیک کومتاثر کرنے کی سازش ہے انہوںنے کہا کہ فارنیسنک ایکسپرٹ بلائے ہیںجوکہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں گے جبکہ دہشتگردوںکوگرفتارکرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :